• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوات میں بھی ڈینگی مچھر کے تابڑ توڑ حملے جاری، مزید 8 افراد متاثر

سوات(نمائندہ جنگ)سوات میں ڈینگی مچھر کے وارجاری ہیں اور مزید 8افراد متاثر ہوکر سیدوشریف اسپتال میں داخل کرادیئے گئے،متاثرہ مریضوں کی تعداد43ہوگئی،ضلع بھر میں اب تک وائرس سےمتاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد43ہوگئی،11خواتین بھی شامل ہیں،ڈپٹی کمشنر سوات نے ڈینگی کی روک تھام میں ناکامی پر متعلقہ اداروں کے خلاف انکوائری کا اعلان کردیا،،نجی لیبارٹریوں سے بھی تفصیلات اکھٹی کرنے کی ہدایت کردی،متعلقہ حکام کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی بھی ہدایات جاری کردیں،سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے مختلف علاقوں رنگ محلہ،ملوک آباد،گنبدہ میرہ، گل کدہ اور قمبر سمیت مختلف علاقوں میں ڈینگی بے قابو ہو گیا ہے اور مزید 8افراد کو وار کرکے متاثر ہوگئے ہیں، سیدوشریف اسپتال کے ترجمان ڈاکٹر نجیب اللہ کے مطابق اسپتال میں اب تک 43مریض لائے گئے ہیں جن میں 11خواتین بھی شامل ہیں جن مین سے 32 کا علاج ہوکر رخصت کردئے گئے ہیں جبکہ 17 مریض اسپتال میں زیر علاج ہیں،دوسری جانب ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا نے دو سال کے بعد ڈینگی کے دوبارہ سر اٹھانے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور واسا سمیت دیگر اداروں کے خلاف انکوائری کا اعلان کیا ہے،انہوں نے کہاکہ اسپتال انتظامیہ کو بھی بھر پور اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے اور اس ضمن میں کسی غفلت اور کوتاہی کوبرداشت نہیں کیا جائے گا۔

تازہ ترین