• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم نے کراچی کے مسائل پر آج اجلاس طلب کر لیا

وزیر ِ اعظم نے کراچی کے مسائل پر آج اجلاس طلب کر لیا


وزیر ِ اعظم عمران خان نے کراچی کے مسائل پر نوٹس لے لیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نےکراچی کے مسائل پر وزیر اعظم ہاؤس میں آج اجلاس طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزراء، اتحادیوں اور صوبائی پارٹی قیادت کو طلب کیا گیا ہے، کراچی کی صفائی کے معاملے پر وزیرِ اعظم عمران خان بریفنگ لیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں علی زیدی، فردوس شمیم نقوی اور حلیم عادل شیخ کو بھی بلالیا گیا ہے، جبکہ وزیرِ اعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کی قیادت کو بھی اجلاس میں وزیرِاعظم ہاؤس طلب کر لیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ وفاقی وزیرِ قانون و انصاف فروغ نسیم بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کراچی کے مسائل کے حل میں درپیش رکاوٹوں سے متعلق بھی معلومات لیں گے، اجلاس میں کراچی کے مختلف منصوبوں پر بات ہو گی۔

تازہ ترین