• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فریال تالپور کو اسمبلی میں آنے کا استحقاق حاصل ہے، وزیرِ اعلیٰ سندھ

فریال تالپور کو اسمبلی میں آنے کا استحقاق حاصل ہے، وزیرِ اعلیٰ سندھ


وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ فریال تالپور کو اسمبلی میں آنے کا استحقاق حاصل ہے۔

ایک بیان میں وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ جب سے فریال تالپور جیل میں ہیں، پنجاب حکومت انہیں اجلاس میں شرکت کے لیے نہیں بھیج رہی۔

انہوں نے کہا کہ خود گورنر پنجاب سے فریال تالپور کے پروڈکشن آرڈر سے متعلق بات کی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ سندھ اسمبلی کے اراکین کے ساتھ غیر منصفانہ رویہ رکھا جارہا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سندھ کے ساتھ ایسا رویہ نہ رکھیں کہ مزید احساس محرومی پیدا ہو، نیب نے ہمارے اسمبلی کے قوانین کی پابندی کی، پنجاب حکومت نہیں کر رہی۔

تازہ ترین