• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت عوام کیلئے عذاب،ملک کو پتھر کے دور میں لیکر جا رہی ہے، احسن اقبال

ظفروال(نمائندہ جنگ) ن لیگ کے سنیئر رہنما احسن اقبال نے سانحہ ظفروال کے لواحقین سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ظفروال بہت ہی افسوس ناک ہے ہم اس دکھ کی گھڑی میں لواحقین کیساتھ کھڑے ہیں۔حکومت عوام کیلئے عذاب، ملک کو پتھر کے دور میں لیکر جا رہی ہے،فیملی کو چیک دینے کی بجائے رکشہ ڈرائیور کے والد کو روزگار دینا چاہیے تاکہ اس خاندان کی کفالت کا بندوبست ہو سکے۔احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے موجودہ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ موجودہ حکومت عوام کیلئے عذاب ہے حکومت ملک کو پتھرکے دور میں لے کر جارہی ہے۔
تازہ ترین