آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ 19؍ صفرالمظفّر 1441ھ 19؍ اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

9اور 10محرم کاٹریفک پلان ،اکثر علاقے بند،متبادل روٹ جاری

ملتان(سٹاف رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس نے 9 محرم کے جلوس کے سلسلے میں ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ممتاز آباد مارکیٹ میں ہمہ قسم کی ٹریفک تمام اطراف سے صبح سے رات تک بند رہے گی اور یہ ایریا نو پارکنگ زون ہوگا۔ کسی بھی قسم کی ہیوی ٹریفک بی سی جی چوک سے چوک شاہ عباس کی طرف نہیں آجا سکے گی۔ہیوی وہیکلز کے علاوہ باقی ٹریفک بی سی جی چوک سے چوک شاہ عباس اور چونگی نمبر 14 کی طرف متبادل روٹ پر چلے گی۔ اسی طرح سٹی ٹریفک پولیس نے 10 محرم کاٹریفک پلان جاری کر دیا ۔ اس روز اندرون شہر ، ڈیرہ اڈہ سے بطرف بوہڑ گیٹ، چونگی نمبر 14 سے بطرف خونی برج، نواں شہر سے بطرف گھنٹہ گھر،چوک شاہ عباس سے پل شیدی لال، چوک شہیداں سے بطرف حرم گیٹ، دولت گیٹ سے خونی برج کی ٹریفک صبح سے ہی بند رہے گی۔ عوام متبادل راستے کے طور پر ڈیرہ اڈہ سے نوا ں شہر اور پل موج دریا سے ہائی کورٹ موڑ سے چونگی نمبر 1سے غوث الاعظم روڈ،چونگی نمبر 9 سے بوسن روڈ اور خانیوال روڈ استعمال کریں گے۔ ڈبل پھاٹک سے بطرف وہاڑی چوک جانے والے حضرات پرانا شجاع آباد روڈ ، مظفر گڑھ روڈ سے بہاولپور بائی پاس اور وہاڑی چوک کی طرف جائیں گے ۔ اسی طرح وہاڑی چوک سے آنے والی ٹریفک بہاولپور بائی پاس سے مظفر گڑھ روڈ اور حسن سوالی سے ڈبل پھاٹک آجا سکے گی۔11 بجے دن کے بعد ایل ایم کیو روڈ ،

پل موج دریا سے بطرف چونگی نمبر 9، چونگی نمبر 9 سے بطرف پل موج دریا، ایم ڈی اے چوک تمام اطراف،رضا آباد پلی تمام اطراف سے بند رہے گا۔ عوام شہر سے چوک قذافی اور لاہور کی طرف جانے کیلئے پل موج دریا سے نواں شہر، ڈیرہ اڈہ، عزیز ہوٹل، پرانا شجاع آباد روڈ استعمال کر سکتے ہیں۔ اسی طرح پل موج دریا سے ہائی کورٹ موڑ سے چونگی نمبر 1 سے غوث الاعظم روڈ ، کینٹ صدر بازار صبح سے ہی بند رہے گا جبکہ11بجے دن کے بعد عزیزہوٹل چوک سے بطرف کینٹ چوک ، ڈیرہ اڈہ سے کینٹ چوک، کےایف سی چوک سے ایس ایس پی چوک ، ہائی کورٹ موڑ سے خان پلازہ ، ایمپیریل چوک سے خان پلازہ، تمام ٹریفک کیلئے بند رہیں گے۔عوام ہائیکورٹ سے مظفر گڑھ ، شجاع آباد جانے کیلئے براستہ کےایف سی چوک ، طارق موڑ ، ابدالی مسجد موڑ ، ڈیرہ اڈہ ، عزیز ہوٹل کا راستہ استعمال کریں گے۔اسی طرح رینج آفس چوک سے آنے والی ٹریفک امیریل چوک ، شنگریلا چوک ، مال پلازہ چوک، بجلی گھر چوک ، عزیز ہوٹل چوک کے راستے شہر کی طرف جا سکے گی۔ شیر شاہ روڈ سے آنیوالی ٹریفک ، پرانا شجاع آباد روڈ کی طرف سے آنے والی ٹریفک عزیز ہوٹل سے ڈیرہ اڈہ کا راستہ استعمال کرے گی۔

ملتان سے مزید