• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمندری طوفان ’فیکسائی‘ ٹوکیو ریجن میں داخل ہوگیا

سمندری طوفان ’فیکسائی‘ ٹوکیو ریجن میں داخل


سمندری طوفان’ فیکسائی ‘ جاپان کے ٹوکیو ریجن میں داخل ہوگیا ہے۔

ٹوکیو ریجن میں طوفان ’ فیکسائی‘ کے باعث207 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چلیں اور شدید بارش ہوئی جبکہ دیوار سے ٹکرانے پر ایک خاتون ہلاک اورمختلف حادثات میں 30 افراد زخمی ہو گئے۔

بارش اور طوفانی ہواؤں کے باعث درخت جڑ سے اکھڑ گئے ،بجلی کے پول گر گئے جسکے باعث 9 لاکھ سے زائد افراد کوبجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی۔

ٹوکیو اور دیگر شہروں کے درمیان 100 سے زائد بلٹ ٹرینیں منسوخ کردی گئیں جبکہ 100 سے زائد پروازیں بھی منسوخ کرنی پڑیں۔

دوسری جانب شمالی کوریا میں دوسرے طوفان لنگ لنگ کے باعث 5 افراد ہلاک جبکہ3 افراد زخمی ہوگئے۔

تازہ ترین