• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے ملک کو بند گلی میں پہنچا دیا، احسن اقبال

حکومت نے ملک کو بند گلی میں پہنچا دیا، احسن اقبال


سابق وزیر داخلہ اور ن لیگ کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک کو بند گلی میں پہنچادیا ہے۔

احسن اقبال نے گوجرانوالہ میں مبینہ پولیس تشدد سے جاں بحق صلاح الدین کے گھر پہنچ کر اہلخانہ سے تعزیت کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ن لیگی رہنما نے کہا کہ حکومت نے ملک کو بند گلی میں پہنچا دیا ہے، واحد راستہ انتخابات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں ٹیکس کلیکشن کاسب سے بڑا شارٹ فال ہوا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں احسن اقبال نے کہا کہ فضل الرحمٰن کے لانگ مارچ میں شرکت کا فیصلہ اے پی سی میں کیا جائے گا۔

تازہ ترین