• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کربلا والے ہمارے رہبر و رہنما کل بھی تھے، آج بھی ہیں، مولانا شہنشاہ نقوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک محرم ایسوسی ایشن کے تحت نشتر پارک میں منعقدہ عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ حضرت علی و امام حسین نے ظلم سے نفرت اور مظلوموں سے حمایت کی بات کی ۔انہوں نے مزید کہا کہ اللہ نے ظلم نہ کرنے اور ستم سے باز رہنے کی بات کی لہذا ہم سچائی اور خلوص سے کام کریں اور جو کام بھی کریں اللہ کے لئے کریں۔ آج کشمیر، فلسطین اور دیگر مقامات پر مظلوموں پر ستم ڈھائے جا رہے ہیں جس کے خاتمے کے لئیے اقوام عالم کو اقدام کرنا ہونگے۔ کربلا والے ہمارے رہبر و رہنما کل بھی تھے اور آج بھی ہیں اور مستقبل میں بھی ہم ان سے رہنمائی حاصل کرتے رہینگے ۔

تازہ ترین