• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

13 دینی جماعتوں کی عاشورہ محرم پرامن قائم رکھنے کی اپیل

لاہور( نمائندہ جنگ )13 دینی جماعتوں کے اتحاد تحفظ ختم نبوت الائنس کے کنوینئرعلامہ محمد ممتازاعوان ،جمعیت علماء اہلسنت کے سربراہ مفتی غلام حسین نعیمی، جے یوآئی کے رہنما حافظ حسین احمد،عالمی تحریک دعوت الحق کے امیر پیر سید ولی اللہ شاہ بخاری ،جماعت اسلامی کے رہنما مفتی محمد عمر،جے یو پی کے رہنما پیرجمشیداحمد نورانی، مسلم لیگ علماء و مشائخ ونگ کے صدر مولانا رجیع اللہ خان، تحریک ختم نبوت کے رہنمامولانا محمد الیاس چنیوٹی(ایم پی اے)مجلس احرار اسلام کے رہنما مولانا یوسف احرار،جمعیت اہلحدیث کے رہنما مولانا عبدالستار نیازی ،تحریک ملت جعفریہ کے رہنما علامہ وقار الحسنین نقوی، جمعیت اہلسنت کے سربراہ مولانا حنیف حقانی اور جماعت نقشبندیہ پاکستان کے امیر پیرطارق محمود نقشبندی نے علماء وذاکرین ،مذہبی رہنما ئوں اور عوام سے آج عاشورہ محرم الحرام پرمکمل امن وامان قائم رکھنے کی اپیل کی ہے اورکہاہے کہ مسلمان اپنے باہمی اتحاد سے اسلام وپاکستان کیخلاف تمام سازشیں ناکام بنادیں ۔
تازہ ترین