• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم عاشور پر پارک جزوی طور پر بند رکھنےکا فیصلہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) یوم عاشور پر شہر کے تمام بڑے پارک جزوی طور پر بند رکھنےکا فیصلہ کر لیاگیا ہے، ذرائع کے مطابق پی ایچ اے انتظامیہ10 محرم الحرام پر پارکوں کو جزوی طور پر بندرکھے گی ، پارکوں کے باہر سکیورٹی اہلکار موجود رہیں گے ، پارکوں کے سائیکل سٹینڈ کھلے رہیں گے ، شاہ شمس پارک ، ابن قاسم پارک مخصوص اوقات میں بند رہیں گے جبکہ شام کے اوقات میں کھول دیئے جائیں گے،علاوہ ازیں تمام چھوٹے پارک مکمل طور پر کھلے رہیں گے ،دریں اثنا پودوں کو پانی دینے کے لئےپی ایچ اے ملازمین کی یوم عاشور کے موقع پرخصوصی ڈیوٹیاں لگادیں گئیں ، پی ایچ اے انتظامیہ نے یوم عاشور کے موقع پر شہر کی گرین بیلٹس ، میٹرو روٹ اور پارکوں میں پودوں کو پانی دینے کے لئے لائحہ عمل مرتب کر لیا ہے، پودوں کی حفاظت اور ان کو پانی کے لئے مالیوں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں ۔
تازہ ترین