• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فقیر آباد افغان کالونی سے 16سالہ لڑکی کا اغوا

اپشاور (کرائم رپورٹر) تھانہ فقیر آباد کی حدود افغان کالونی سے ایک شخص نے جواں سال پڑوسن کو بہلا پھسلا کر اغوا کر لیا۔ مسماۃ (ل) سکنہ افغان کالونی نے پولیس کو بتایاکہ گزشتہ روز اس کی 16سالہ بہن مسماۃ (ک) سودا سلف خریدنے کے لئے گھر سے نکلی تھوڑی دیر بعد جب وہ واپس نہیں آئی تو اسے فکر لاحق ہوگئی اور اس نے اس کی تلاش شروع کردی۔ اس دوران اسے معلوم ہوا کہ اس کی بہن کو اس کے پڑوسی حسن ولد باچا سکنہ نوشہرہ نے بہلا پھسلا کر اغوا کر لیا ہے۔ جس پر پولیس نے اس کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔
تازہ ترین