• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہاز میں بیوی کو سونے دیا، خود 6 گھنٹے کھڑا رہا

دوران پرواز طیارے میں بیوی کو نیند آگئی اور شوہر نے بیوی کو لیٹنے کے لیے اپنی جگہ دے دی اور خود کھڑا ہوگیا۔

مستقل 6 گھٹنے کھڑے ہو کر وہ مسافر اپنی اہلیہ کے اٹھنے کا انتظار کرتا رہا اور جب تک جہاز اپنی منزل مقصود تک نہیں پہنچ گیا شوہر نے اپنی بیوی کو نیند سے جگانا مناسب نہیں سمجھا اور کھڑا ہی رہا۔


سوشل میڈیا پر کورٹنی لی جانسن نامی ایک ٹوئٹر صارف نے ان کی تصویر اپلوڈ کی اور ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ’یہ آدمی 6 گھنٹے تک کھڑا رہا، کیو نکہ اس کی بیوی سو رہی ہے ، یہی محبت ہے۔‘

اس تصویر پر اب تک 3 ہزار سے زائد افراد ری ٹوئٹ ، 16 ہزار لائیکس جبکہ 2 ہزار7 سو زائد تبصرے آچکے ہیں ۔

ایک ٹوئٹر صارف نے اپنے تبصرے میں لکھا کہ’اگر محبت اسے ہی کہتے ہیں تو میں تنہا رہنا پسند کروں گا‘

ایک صارف نے لکھا کہ میں 5 منٹ کھڑا نہیں رہ سکتا یہ صاحب 6 گھنٹے تک کھڑے رہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ اس شخص نے 6 گھنٹے کھڑے ہو کر طلاق کی پلاننگ کی ہے۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ خاتون اپنے شوہر کی گود میں سر رکھ کر بھی سو سکتی تھیں۔

کوئی خاتون کو خود غرض کہتا دکھائی دیا۔

ایک نے کہا کہ ہمیں محبت کے اس خیال کو ترک کرنے کی ضرورت ہے جس میں تکلیف شامل ہو۔


تازہ ترین