• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عزا داروں کی سیکیورٹی کیلئے سخت انتظامات کرنا پڑے، وزیر اعلیٰ سندھ

عزا داروں کی سیکیورٹی کیلئے سخت انتظامات کرنا پڑے، وزیر اعلیٰ سندھ


وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ یومِ عاشور پر عزا داروں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے سخت انتظامات کرنا پڑے، مخصوص علاقوں میں سیکیورٹی کے خدشات تھے۔

سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ امن و امان کی صورتِ حال بہتر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملکی صورتِ حال کے پیشِ نظر سیکیورٹی انتظامات کیے گئے، ملکی صورتِ حال کے باعث رینجرز ساتھ ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ سندھ پولیس کی استعداد میں اضافہ کر رہے ہیں۔

اس سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی میں یوم عاشور کے مرکزی جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور اس حوالے سے حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کے ہمراہ صوبائی وزیر سعید غنی، کمشنر کراچی، آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی اور دیگر حکام بھی تھے۔

کراچی سے وزیر اعلیٰ سندھ سکھر بھی گئے جہاں انہوں نے یوم عاشور کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور اعلیٰ حکام کو ہدایات بھی دیں۔

تازہ ترین