• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھریمانے، شنکانا پاکستان کیخلاف سری لنکا کی قیادت کریں گے

تھریمانے، شنکانا پاکستان کیخلاف سری لنکا کی قیادت کریں گے


سری لنکا کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے ٹی 20 اور ایک روزہ بین الاقوامی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔لہیروتھریمانے اورداسُن شنکاناسری لنکن ٹیم کی قیادت کریں گے۔

کرکٹ سری لنکا کے مطابق ٹی 20 میچز میں داسُن شناکا ٹیم کی قیادت کریں گے۔

ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں دنشکا گونا تھلاکا، سدیرا سمارا وکرما، اوشکا فرنانڈو، اوشادا فرنانڈو، شیہان جے سوریا، اینجلو پریرا، بھنوکا راجا پاکسے، مینود بھنوکا، لہیرو مدوشنکا، ونندو ہسارانگا، لکشن سنداکن، نووان پردیپ، کسون راجیتھا، لہیرو کمارا اور ایسورو اُدانا شامل ہیں۔


ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کے لیے ٹیم کی قیادت لہیرو تھرامانے کے سپرد کی گئی ہے۔

15 رکنی اسکواڈ دنشکا گونا تھیلاکا، سدیرو سمارا وکرما، اوشکا فرنانڈو، اوشادا فرنانڈو، شیہان جے سوریا، دسون شنکانا، منود بھنوکا، اینجلو پریرا، ونندو ہسارانگا، لکشن سنداکن، نووان پردیپ، اسُورو ادانا، کسون راجیتھا اور لہیرو کمارا پر مشتمل ہے۔

سری لنکن ٹیم 27، 29 ستمبر اور 3 اکتوبر کو کراچی میں ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے گی،   جس کے بعد سری لنکا کی ٹیم لاہور میں 5، 7 اور 9 اکتوبر ٹی 20 میچز کھیلے گی۔

تازہ ترین