• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرسٹر سلطان محمود16 ستمبر کو ہیلی فیکس میں جلسے سے خطاب کریںگے

ہیلی فیکس(زاہد انور مرزا)سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر و صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری 16ستمبر بروز پیر شام 5بجے ہیلی فیکس کوئین روڈنیبر ہوڈ سینٹر میں مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کو بے نقاب کرنے کیلئے ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ جلسہ عام میں ہیلی فیکس سے ممبر پارلیمنٹ ہولی نیچ کے علاوہ برطانیہ بھر سے پاکستانی و کشمیری کمیونٹی شرکت کرے گی۔ جلسہ عام کے میزبان الحاج رب نواز اختر نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔
تازہ ترین