• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور:مشہورکیفے پرچھاپہ مارنیوالے ای ٹی او کواو ایس ڈی بنا دیا گیا

لاہور / کراچی (نمائندہ جنگ / نیوز ڈیسک) لاہور کے ایم ایم عالم روڈ کے مشہور کیفے پر چھاپہ مارنے والے ای ٹی او مسعود بشیر وڑائچ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ ای ٹی او مسعود وڑائچ نے ایک انٹرویو میں اقرار کیا کہ کیفےمیں چھاپہ مارنےکاحکم کمشنرلاہورکی جانب سےدیاگیاتھا۔ ادھر محکمہ ایکسائز کا کہنا ہے کہ چھاپے سے مسعود وڑائچ کو او ایس ڈی بنانے کا کوئی تعلق نہیں، چھاپے سے 3؍ روز پہلے مسعود وڑائچ کو تبدیل کرنے کی سمری بھیجی جا چکی تھی،کارکردگی خراب ہونے پر ہٹایا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب زاہد حسین نے دو روز قبل گلبرگ کے علاقے میں قائم غیر قانونی شراب کا دھندہ کرنے والے کیفے اےلانتو کو سیل کر نے والے ای ٹی او ایکسائز مسعود بشیر وڑائچ کو تبدیل کر دیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق انہیں فوری طور پر ای ٹی او ایکسائزسے تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔
تازہ ترین