• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممتاز سماجی کارکن بلال سیٹھی نے ایوارڈجیت لیا

پشاور(نیوزڈیسک) پشاور سے تعلق رکھنے والے ممتاز سماجی کارکن اور خدمتگار محمد بلال سیٹھی کو روٹری کلب ساؤتھ اور نیو سٹی کی جانب سے ایوارڈ دیا گیا۔ یہ ایوارڈ بلال سیٹھی کو ملک و قوم کیلئے خدمات کے اعتراف میں پیش کیا گیا۔ روٹری انٹرنیشنل پاکستان کے گورنر مبارک علی شاہد نے روٹری کانفرنس میں بلال سیٹھی کو یہ اعزاز پیش کیا۔ روٹری انٹرنیشنل کے اعلامیے میں کہاگیا کہ بلال سیٹھی نے حقیقی معنوں میں پاکستان اور اس کی عوام کی خدمت کی ہے۔ واضح رہے کہ بلال سیٹھی نے2016میں پاکستان ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی اوراب تک ہزاروں غریب طلباء کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کیا ہے۔ نظام تعلیم کی بہتری اور نوجوانوں میں جذبۂ حب الوطنی ابھارنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔
تازہ ترین