آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل17؍محرم الحرام 1441ھ 17؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاول پور: 6 روز قبل اغوا کی گئی ٹیچر کی لاش شناخت

بہاولپور میں چھ روز پہلے اغوا کی گئی 21 سالہ اسکول ٹیچرکی لاش کی شناخت کرلی گئی ہے۔ قتل کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ لڑکی کے ورثاء اور علاقہ مکینوں نے فوارہ چوک پرلاش رکھ کر احتجاج کیا۔

تھانا کوتوالی پولیس کےمطابق 6 روز پہلے فاروق آباد پل کےقریب نہر سے لڑکی کی تشدد زدہ لاش ملی تھی جس کی شناخت نہ ہونے پر احمد پور شرقیہ پولیس نے امانتاً تدفین کر دی تھی۔

لاش کی تصویر سوشل میڈیا پر آنے کے بعد مقتول لڑکی کے ورثاء نے شناخت کی اور اپنے محلےکے 18 سالہ لڑکے کےخلاف قتل کا مقدمہ درج کرایا۔

پولیس نے قبر کشائی کرکے لاش ورثاء کے حوالے کردی۔

ڈی ایس پی سٹی نےمظاہرین کو یقین دلایا کہ ملزم کے ساتھیوں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید