آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل17؍محرم الحرام 1441ھ 17؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالا: اسپتال سے نرس کی پنکھے سے لٹکی لاش بر آمد

گوجرانوالا کے نجی اسپتال سے نرس کی پنکھے سے لٹکی لاش بر آمد


گوجرانوالا کے ایک نجی اسپتال سے نرس کی پنکھے سے لٹکی لاش ملی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ بظاہر خودکشی کا لگتا ہے، تاہم اکٹھے کیے گئے شواہد پر مزید تحقیقات کی جائے گی۔

پولیس کے مطابق گوجرانوالا کے علاقے منیر چوک میں واقع ایک نجی اسپتال کی انتظامیہ نے اسپتال کی چوتھی منزل کے نرسنگ روم میں نرس ہما کنول کی لاش پنکھے سے لٹکی دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ شاہین آباد کی رہائشی نرس ہما کنول اسی اسپتال میں کام کرتی تھی۔

نرس ہما کا نکاح ہوچکا تھا اور اگلے ماہ رخصتی ہونا تھی۔ ہما کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ بظاہر خودکشی کا لگتا ہے۔ تاہم اکٹھے کیے گئے شواہد پر مزید تحقیقات کی جائے گی۔

نرس ہما کنول کے والد ارشد کا کہنا ہے کہ انہیں اسپتال انتظامیہ نے اطلاع دی تھی کہ ہما کو دل کا دورہ پڑا ہےجب اسپتال پہنچے تو معاملہ کچھ اور تھا۔

دوسری جانب ہما کی والدہ نے اسپتال انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال والوں نے قتل کے بعد ان کی بیٹی کی لاش لٹکائی ہو گی۔

قومی خبریں سے مزید