• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے لیٹر پیڈ پر ان کے بھائی سردار جعفر خان بزدار کے حوالے سے لکھی گئی تحریرجعلی نکلی۔

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار  کے مطابق لیٹر پیڈ پر ان کے بھائی سردار جعفر خان بزدارکے حوالے سے لکھی گئی جعلی تحریر کا سردار عثمان بزدار نے نوٹس لے لیا ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ سردار جعفر خان بزدار کے نام سے کیے جانیوالے دستخط بھی جعلی ہیں، وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے اس معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے جس کے مطابق جعلی لیٹر پیڈ جاری کرنے والے شخص کا پتہ لگایا جارہا ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق وزیرِ اعلیٰ کے بھائی کا نام استعمال کرنے والے عناصر کے خلاف تحقیقات ہوں گی۔

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ گاڑی نمبر ایل ڈبلیوایل916 وزیراعلیٰ کے کسی عزیز کے زیر استعمال نہیں۔

تازہ ترین