• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظفر آباد جلسہ دنیا کو کشمیریوں کا دکھ بتائے گا، فردوس عاشق اعوان

کراچی (ٹی وی رپورٹ)پروگرام ’’جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مظفر آباد جلسے کا مقصد دنیا کو پیغام دینا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی آہوں سے پاکستانی قوم بہت دکھی ہے،دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں کہ کشمیریوں اور پاکستانیوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں کشمیر کا مقدمہ پاکستان عالمی فورمز پر ضرور جیتے گا کیوں کہ پوری دنیا انسانی حقوق کی پامالی دیکھ رہی ہے، ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہبازگل،مسلم لیگ ن کے سینیٹر عبدالقیوم، وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی،رہنما فنکشنل لیگ نصرت سحر عباسی، سابق صدر سپریم کورٹ بار کامران مرتضٰی اور دیگر نے بھی گفتگو میں حصہ لیا۔پروگرام میں معروف نغمہ نگار صابر ظفر کی سالگرہ کے موقع پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ میجرعزیزبھٹی شہید کو ان کے یوم شہادت پر یاد کیا گیا علی بابا کے سی ای او جیک ماہ 55سال کی عمر میں کمپنی سے ریٹائر ہوگئے۔ الوداعی تقریب میں 80ہزار افراد نے شرکت کی ۔خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے پولیو کے دواور کیسز سامنے آگئے ہیں اس حوالے سے فوکل پرسن انسدادپولیو بابربن عطا نے کہا کہ 2020میں پولیوکے کیسزرواں سال کے مقابلے میں کم ہوں گے ۔

تازہ ترین