• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ، 16سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی عائد کرنے پر غور

برطانیہ کی حکومت 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر آسٹریلیا طرز کی پابندی عائد کرنے پر غور کر رہی ہے، جو ممکنہ طور پر اسی سال نافذ کی جا سکتی ہے۔ اس مقصد کے لیے جاری مشاورت مکمل ہونے کے بعد قانون سازی میں فوری ترامیم کی جائیں گی۔

حکومت 2023 کے آن لائن سیفٹی ایکٹ میں موجود ایک قانونی خلا کو بھی بند کرنا چاہتی ہے، جس کے تحت بعض اے آئی چیٹ بوٹس حفاظتی قوانین سے باہر تھے۔ ٹیکنالوجی وزیر لِز کینڈل کے مطابق بچوں پر اے آئی سسٹمز کے اثرات تشویش کا باعث ہیں، اور ٹیک کمپنیوں کو برطانوی قوانین کی مکمل پابندی کرنا ہوگی۔

مزید اقدامات میں بچوں کی اموات کی تحقیقات کے دوران آن لائن ڈیٹا کو خودکار طور پر محفوظ کرنا، گیمنگ پلیٹ فارمز پر اجنبی افراد کے ساتھ رابطوں کو محدود کرنا اور عریاں تصاویر کی ترسیل روکنے کے اختیارات شامل ہیں۔

اگرچہ بہت سے والدین ان اقدامات کی حمایت کرتے ہیں، کچھ ماہرین کو خدشہ ہے کہ سخت پابندیاں نقصان دہ سرگرمیوں کو کم نگرانی والے پلیٹ فارمز کی طرف منتقل کر سکتی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
برطانیہ و یورپ سے مزید