• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران ڈیل کرنا چاہتا ہے۔

دوران پرواز طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران مذاکرات میں بالواسطہ طور پر شامل رہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں سعودی عرب اور یو اے ای کے درمیان جھگڑے میں ملوث نہیں، اسے طے کرسکتا ہوں۔

یاد رہے کہ ایران امریکا جوہری مذاکرات کا دوسرا دور عمان کی ثالثی میں آج جنیوا میں ہوگا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی جنیوا پہنچ گئے، عباس عراقچی نے منصفانہ اور مساوی معاہدے کے حصول کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران دھمکیوں کے آگے سر نہیں جُھکائے گا۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے ایران کے ساتھ معاہدے تک پہنچنا پیچیدہ عمل ہے لیکن ہم سنجیدہ کوشش کر رہے ہیں، مذاکرات میں امریکا کی نمائندگی اسٹیو وٹیکوف اور جیرڈ کشنر کریں گے۔

امریکا اور ایران کے درمیان بلواسطہ مذاکرات کا پہلا دور 6 فروری کو عمان کے دارالحکومت مسقط میں ہوا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید