• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نفرت انگیز تقاریر، بانی ایم کیو ایم کی ضمانت میں تیسری بار توسیع

لندن (مرتضیٰ علی شاہ) نفرت انگیز تقاریر کی تحقیقات میں جمعرات کو متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین کی ضمانت میں تیسری بار توسیع کردی گئی۔ یہ توسیع ایک ماہ کیلئے ہے۔ انہیں اگست 2016 میں کراچی میں ایک ریلی سے لندن سے اشتعال انگیز تقریر پر پوچھ گچھ کیلئے دوبارہ طلب کیا گیا تھا۔ برطانوی پولیس نے بتایا کہ تفتیش ابھی جاری ہے۔ ایم کیو ایم کے بانی سے ساؤتھ وارک پولیس سٹیشن میں پوچھ گچھ کی گئی، جہاں ان کے برطانوی وکیل بھی ساتھ تھے۔ پولیس نے تصدیق کی کہ الطاف حسین نے کوئی تبصرہ نہ کرنے کا آپشن اختیار کیا اور ڈیٹیکٹیوز کے سوالوں کے جواب نہیں دیئے۔ قبل ازیں پولیس ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ پاکستانی اتھارٹیز کی جانب سے نیا مواد ملنے کے بعد ایم کیو ایم کے بانی کو پولیس سٹیشن میں حاضر ہونے کے لئے کہا گیا تھا کہ وہ سکاٹ لینڈ یارڈ کے ڈیٹیکٹیوز کو اشتعال انگیز تقریر سے متعلق سوالات کے جوابات دیں۔

تازہ ترین