• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرٹیکل 149کے تحت وفاق سندھ حکومت کو ڈائریکشن دیگا،حلیم عادل شیخ

کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر) کراچی پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی خرم شیر زمان نے سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 149کے تحت وفاق سندھ حکومت کو ڈائریکشن دے گا کہ وہ عوام کے مسائل حل کرے تاہم ابھی تک کوئی سفارشات تیار نہیں ہوئی ہیں نہ وزیر اعظم کراچی آکر 149لاگو کرنے کا اعلان کر رہے ہیں ابھی تو کام شروع ہوا ہے سفارشات بنائیں گے،کراچی کو گندگی کا ڈھیر بنا دیا گیا ہے،ایسے حالات میں ہم کام نہ کریں تو کیا کریں کراچی سندھ کا شہر ہے کراچی بدلے گا تو سندھ بدلے گا نئے پاکستان میں نیا سندھ بھی بنے گا کراچی میں ترقیاتی کاموں کے نام پر کرپشن کی گئی، کے فور منصوبے پر25ارب وفاق نے دیئے منصوبہ غلط پلاننگ کی وجہ سےرک گیا،کمیٹی سفارشات دے گی پورے سندھ کے مسائل حل کریں گے ہم سندھ کی تقسیم کے خلاف تھے اور خلاف ہیں،تاہم سفارشات دیں گے جو کراچی، حیدرآباد سکھر کے لئے بہتر ہونگی۔

تازہ ترین