آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل17؍محرم الحرام 1441ھ 17؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ،پاک فوج کا سپاہی شہید، آئی ایس پی آر

راولپنڈی (جنگ نیوز) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں ایک پاکستانی فوجی شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے حاجی پیر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کا پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا۔

بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے سپاہی غلام رسول مادرِ وطن پر قربان ہوگئے۔

شہید فوجی اہلکار کا تعلق بہاولنگر سے ہے۔

اہم خبریں سے مزید