• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر کا خطاب, بلاول شریک نہ ہوئے، گرفتار ارکان کی تصاویر نشستوں پر، سفیر غور سے خطاب سنتے رہے

اسلام آباد(اےپی پی)صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کےپارلیمان کےمشترکہ اجلاس سےخطاب کےموقع پرپیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔پیپلزپارٹی اور (ن)لیگ کےارکان نےسابق صدراوررکن قومی اسمبلی آصف زرداری‘رانا ثناءاﷲ‘خواجہ سعدرفیق اورشاہد خاقان عباسی کیلئے مخصوص نشستوں پر ان کی تصاویر رکھ دیں۔صدرپارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس سےخطاب کیلئےپانچ بجکر20منٹ پر قومی اسمبلی ہال میں داخل ہوئے‘اسپیکراسد قیصراورچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ہمراہ تھے۔ صدرعارف علوی کےخطاب کوغیر ملکی سفیروں‘ہائی کمشنرز اورسفارت کاروں نےتوجہ سےسنا‘غیرملکی سفارتکاراجلاس شروع ہونےسےکافی دیرپہلے مہمانوں کی گیلری میں پہنچ گئےاورآپس میں گپ شپ کرتےرہے۔

تازہ ترین