• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ کمیٹی صحت اجلاس، پی ایم ڈی سی بل پیش ہونے پر ہنگامےکے بعد ملتوی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس پی ایم ڈی سی بل پیش کیے جانے کے باعث ہنگامہ آرائ کے بعد بغیر کارروائی کہ ملتوی کر دیا گیا، جمعرات کوقائمہ کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی عدم شرکت پر کمیٹی ارکان نے برہمی کا اظہار کیا،اجلاس کے دوران پی ایم ڈی سی بل پیش کرنے کے معاملے پر ڈاکٹر اشوک کمار اور دیگر ممبران نےاجلاس کا بائیکاٹ کر دیا جس پر چیئرمین کمیٹی عتیق شیخ کانہیں منانےکیلئےگئے اور کہا کہ میں اپ کے احتجاج کو قبول کرتا ہوں اپ ممبران کمیٹی میں بیٹھیں، میں آپکا احتجاج ریکارڈ کر لیتا ہوں، میرے لیے چیئرمین شپ اہمیت کی حامل نہیں ہے، میں ابھی استعفی دے دیتاہوں۔
تازہ ترین