• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس، مشرق وسطیٰ کے ملک کی شہزادی کو غیر موجودگی میں 10ماہ کی معطل سزا

کراچی(جنگ نیوز)فرانس کی ایک عدالت نے 2016میں ایک مزدور پر تشدد کے جرم میں مشرق وسطیٰ کے ایک ملک کی شہزادی کو ان کی غیر موجودگی میں 10ماہ کی معطل سزا سنادی ہے، شہزادی کو اپنے باڈی گارڈ کے ذریعے ایک پلمبر پر تشدد کے احکامات دینے کے کیس کا سامنا تھا،ان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوچکے ہیں اور پیرس کی عدالت کی جانب سے ان پر 10ہزار یورو تقریباً 16 لاکھ پاکستانی روپے جرمانہ بھی عائد کیا جاچکا ہے۔42سالہ شہزادی کبھی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئیں جبکہ کیس جولائی سے جاری تھا۔
تازہ ترین