• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹیفورڈ میں لاری الٹ گئی، تیل سٹرک پر بہہ گیا

سٹیفورڈ (مریم فیصل) موٹر وے ایم سکس پر لاری الٹنے کے باعث موٹر وے کودس گھنٹوں کے لئے ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا۔ واقعہ ایم سکس پر بدھ کی رات پیش آیا جب ایک بڑی ایچ جی وی لاری موٹر وے پر الٹ گئی۔ لاری الٹنے سے قبل ہی ڈرائیور نے لاری سے باہر چھلانگ لگا دی تھی اس لئے معمولی چوٹوں کے علاوہ کسی بھی جان لیوا چوٹ سے محفوظ رہا۔ لاری کا سائز بڑے ہونے کیوجہ سے نا صرف سڑک بلکہ سڑک کے اطراف بنے جنگلے کو بھی نقصان پہنچا ۔ لاری الٹنے کے بعد کافی بڑی مقدار میں ڈیزل لاری سے بہہ کر موٹر وے پر پھیل گیا تھا۔ کسی بھی بڑے حادثے سے بچنے کے لئے موٹر وے کے کئی جنکشنز کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کرنا پڑا ۔ سٹیفورڈ کا جنکشن 13 بھی حادثے کی وجہ سے بند کر دیا گیا ۔ موٹر وے بند کرنے کی وجہ سے ارد گرد کی روڈز پر صبح کے اوقات میں شدید ٹریفک جام رہا۔ خاص کر آفس جانے والوں اور اسکول کالج کے سٹوڈنٹس کو اپنی اپنی منزل پر پہنچنے کے لئے تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ موٹر وے سے گزرنے والے ٹریفک کے لئے متبادل راستے بھی جاری کر دیئے گئے تھے تاکہ لوگ اس طرف آنے سے گریز کریں۔ حادثے کی وجہ سے سڑک کو کافی نقصان ہونے کے باعث اندیشہ ہے کہ موٹر وے کو کام کرنے کے لئے دوبارہ وقفے وقفے سے بند کیا جائے گا ۔
تازہ ترین