• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک سری لنکامیچز: رینجرز حکام کا نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کراچی میں میچز کے دوران گراونڈ پر سیکیورٹی انتظامات پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے سندھ رینجرز حکام نے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا ۔

سری لنکن کرکٹ ٹیم کو شیڈول کے مطابق پچیس ستمبر کو کراچی پہنچنا ہے، مہمان ٹیم کراچی میں تین ون ڈے میچز کھیلے گی جبکہ لاہور میں تین ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

ایک جانب جہاں سری لنکن بورڈ پاکستان میں سیکیورٹی معاملات کا دوبارہ جائزہ لینے کا کہہ چکا ہے، تو دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ سیریز اور اس کی سیکیورٹی کی بھرپور انداز میں تیاریاں کررہا ہے۔

کراچی میں طے شدہ میچز کے موقع پر اسٹیڈیم میں سیکیورٹی انتظامات پر عملدرآمد  کیلئے رینجرز حکام نے جمعہ کو نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر نیشنل اسٹیڈیم کی انتظامیہ کی جانب سے سیکٹر کمانڈر بھٹائی رینجرز کرنل رفیق کو اسٹیڈیم کے اندر قائم سیکیورٹی کنٹرول روم اور عمارت کے مختلف پوائنٹس پر بریفنگ دی گئی۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ایک روزہ میچز ستائیس ستمبر سے تین اکتوبر کے درمیان کھیلے جائیں گے جس کے بعد ٹیم تین ٹی ٹوینٹی میچز کیلئے لاہور روانہ ہوجائے گی ۔

تازہ ترین