• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان کا سر کے بل کھڑے ہو کر بائیک چلانے کا مظاہرہ

نوجوان کا بائیک پر ہینڈ اسٹینڈ کرتب کا مظاہرہ


برطانیہ میں نوجوان نے 76 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہوئی موٹر بائیک پر ہینڈ اسٹینڈ کر کے عالمی ریکارڈ توڑ ڈالا۔

برطانوی نوجوان مارکو جارج Marco George نامی اسٹنٹ رائیڈر نے 76 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے موٹر بائیک چلائی اور ساتھ ہی بائیک کی سیٹ پر سر کے بل کھڑے ہو کر ہینڈ اسٹینڈ کا شاندار مظاہرہ بھی کیا۔

نوجوان کے موٹر سائیکل پر اس کرتب نے لوگوں کو نہ صرف حیران کیا، بلکہ عالمی ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ 30 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا تھا جبکہ مارکو کے اس کارنامے کو جلد گنیز بک میں شامل کیا جائے گا۔

تازہ ترین