• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاشر وجاہت کی شکل آریان خان سے ملتی ہے؟ سوشل میڈیا پر بحث

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

پاکستان کے ابھرتے ہوئے اداکار عاشر وجاہت اپنے حالیہ ڈرامے کی وجہ سے خوب شہرت حاصل کر رہے ہیں، تاہم اب وہ ایک نئی وجہ سے سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں۔

انٹرنیٹ صارفین کی ایک بڑی تعداد کا ماننا ہے کہ عاشر وجاہت کی شکل آریان خان سے ملتی جلتی ہے، جو کہ بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے ہیں، دونوں نوجوان فنکاروں کی عمر بھی تقریباً ایک جیسی ہے، جس کی وجہ سے موازنہ مزید بڑھ گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین عاشر وجاہت کی تصاویر اور انداز کا آریان خان سے تقابل کر رہے ہیں، جس پر بحث جاری ہے کہ آیا دونوں واقعی ایک جیسے دکھائی دیتے ہیں یا نہیں۔

کچھ صارفین نے اس مماثلت سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے بھی یہ بات کر چکے ہیں کہ دونوں کی شکل ایک جیسی ہے، جبکہ دیگر نے اس خیال کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دونوں میں کوئی خاص مشابہت نہیں۔

 ایک صارف نے لکھا کہ آریان خان کے چہرے کے نقوش زیادہ نمایاں ہیں جبکہ عاشر وجاہت کے چہرے پر معصومیت جھلکتی ہے۔

دوسری جانب کچھ افراد نے اس موازنے کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فنکاروں کا بھارتی شخصیات سے تقابل نہیں کیا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ اس موضوع پر سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں اور بحث جاری ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید