• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ٹھوس قومی پالیسی بنائے،لیاقت بلوچ

لاہور (نیوزرپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی و سیکرٹری ملی یکجہتی کونسل پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ صدرپاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے صدارتی خطاب میں فیڈریشن کے سربراہ کی بجائے پی ٹی آئی کے لیڈر کی حیثیت سے جلسہ عام سے خطاب کیا۔ریاست مدینہ کے اصولوں سے انحراف کی نشاندہی بھی نہیں کی ۔چند عالمی اجلاسوں میں کامیابی کے پرچم لہرانے سے مسئلہ کشمیر اور گھمبیر ہورہا ہے ۔حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے قومی اتفاق رائے سے ٹھوس قومی پالیسی بنائے ۔قومی قیادت کو آن بورڈ لیا جائے۔ علاوہ ازیں امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ سرکاری سکولوں سے مفت تعلیم ختم کرنا غریب عوام پر ظلم ہو گا ۔ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے عوام دشمن اقدامات کرنے سے باز رہے ۔ کیئر فائونڈیشن کو سرکاری سکولوں میں فیسیں وصول کرنے کا اختیار دینا حکومتی اداروں کی ناکامی ہو گی ۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں 6 اکتوبر کو کشمیر ملین مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں ضلعی عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد ، نائب امراء جماعت اسلامی لاہور ملک شاہد اسلم ، اظہر بلال ، صدر جماعت اسلامی کسان ونگ لاہور میاں عبدالرشید ، صدر ریلولے پریم ورکشاپ محمد ارشد، ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور چوہدری محمود الاحدو دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔
تازہ ترین