• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتی حکم عدولی پر 3اے این ایف اہلکاروں کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

ملتان (سٹاف رپورٹر)سیشن عدالت نے عدالتی حکم عدولی پراے این ایف کے 3اہلکاروں کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے تھانہ اینٹی نارکوٹکس فورس کے اے ایس آئی محمد ہاشم، کانسٹیبلوں محمد عباس اور مدثر حسین کو گرفتار کر کے 19ستمبر کو عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ہے، جسٹس آف پیس نے شوہر کی جانب سے بیوی کو ڈیڑھ کروڑ روپے کا بوگس چیک دینے کا مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس پی کمپلینٹ سیل سے 23 ستمبر کو جواب طلب کرلیا ہے،فاضل عدالت میں روزینہ نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے شوہر محمد نیاز نے اس سے ڈیڑھ کروڑ روپے لئے اور پلاٹ دلوانے کا وعدہ کیا، جب پلاٹ کے کاغذات موصول نہ ہوئے تو سائلہ نے رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا جس پر شوہر نے بوگس چیک دیدیاجس پرتھانہ نیو ملتان کو مقدمے کی درخواست دی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ، فاضل عدالت نے پسند کی شادی کرنے والی خاتون کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ قطب پور سے 17ستمبر کو جواب طلب کرلیا ہے، عدالت میں خدیجہ بی بی نے درخواست دائر کی تھی، سیشن عدالت نے فراڈ کے مقدمہ میں ملوث ملزم حامد حسین کی عبوری ضمانت میں تھانہ چہلیک پولیس سے 24ستمبر کو ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔
تازہ ترین