• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو ’آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی‘( او ایس ڈی)بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

ارشد ملک کو او ایس ڈی بنانے کا نوٹیفکیشن رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ نے چیف جسٹس ہائی کورٹ کے حکم سے جاری کیا۔

احتساب عدالت کے سابق جج کو ویڈیو اسکینڈل کیس میں عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی ٹیم کو جمع کرائے گئے اپنے تحریری جواب میں جج ارشد ملک نے تصدیق کی کہ انہوں نے اس سال جون کے پہلے ہفتے میں سعودی عرب میں حسین نواز شریف سے ملاقات کی تھی۔

تازہ ترین