• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتا ن سرفراز احمد نے گزشتہ چند روز کے دوران فٹنس میں نمایاں بہتری حاصل کی ہے اور اب ساتھی کرکٹرز کو بھی فٹنس بہتر کرنے کے ٹپس دینے لگے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سرفراز احمد نے اپنی فٹس میں نمایاں بہتری لاتے ہوئے 9 سے 10 کلوگرام وزن کم کیا تھا۔ سرفراز کی فٹنس پر محنت نے دیگر کرکٹرز کو بھی متاثر کیا اور یہی وجہ تھی کہ قائد اعظم ٹرافی کے پہلے روز کھیل کے بعد سرفراز احمد ساتھی کرکٹرز کو فٹنس بہتر کرنے کے ٹپس دیتے دکھائی دیئے۔

سرفراز احمد نے میچ کے بعد باقاعدہ طور پر پلیئرز کو ڈرلز کے بارے میں بتایا اور ٹریننگ پر کنٹرول رکھنے کی ٹپس دیں۔

سرفراز احمد نے بعد ازاں ’جنگ‘ کو بتایا کہ ساتھی کرکٹرز سے انہوں نے فٹنس بہتر کرنے کا اپنا تجربہ شیئر کیا، کیوں کہ ان کی خواہش ہے کہ ڈومیسٹک سطح پر بھی فٹنس کلچر کو بہتر کیا جائے۔

تازہ ترین