• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم حکمراں بھارت کے خلاف اقوام متحدہ کے باہر دھرنا دیں، ناصر اقبال

لندن(پ ر) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمد ناصر اقبال خان، سیکرٹری جنرل محمد رضا ایڈووکیٹ، آرگنائزر اشفاق احمد کھرل ایڈووکیٹ، مرکزی آرگنائزر محمد فیصل پاشا، سینئر نائب صدور ناصر قریشی، تنویر خان، مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ، محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سلطان حسن بٹ، نائب صدور نوشاد حمید، ناصر چوہان ایڈووکیٹ، شکیل اعوان، ممتاز اعوان، صدر برطانیہ اقبال سندھو، صدر سعودیہ سرفراز خان نیازی، صدر نیویارک محمد جمیل گوندل، صدر پنجاب محمد یونس ملک، صدر کراچی یونس میمن، صدر کوئٹہ کامران خان بازئی، صدر ٹیکسلا سردار منیر اختر اور صدر شیخوپورہ عمران حیدر نے کہا ہے کہ عمران خان، طیب اردگان اور مہاتیر محمد سمیت مسلم حکمران اور امریکہ میں مقیم مسلمان بالخصوص پاکستان کے لوگ اقوام متحدہ کے باہر دھرنا دیں۔ برطانیہ، یورپ اور کینیڈا سمیت سات سمندرپار مقیم پاکستان کے لوگ جوق در جوق دھرنا میں شریک ہوں۔ اگر دنیا پھر بھی بھارت کولگام نہ دے تو خطرات اور نتیجہ کی پرواہ کئے بغیر طبل جنگ بجا دیا جائے۔ کشمیریوں پربدترین ظلم و ستم کا تصور کرکے روح کانپ اٹھتی ہے۔ مسلم حکمرانوں اور مسلمانوں کو کشمیر کاز کیلئے بیانات نہیں ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین