• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہت جلد پاکستان میں بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا، سردار تنویر الیاس

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سردار تنویر الیاس خان کی زیر صدارت بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 30واں اجلاس منعقد ہوا ۔چیف ایگزیکٹیو جہانزیب برانہ نے مالی سال 2019 اور 2020 کے کاروباری منصوبوں سے متعلق تفصیل سے بریفنگ دی اور پائپ لائن منصوبوں کے متعلق اجلاس کو آگاہ کیا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب میں سرمایہ کاری کو بڑھانے پر کام جاری ہے ۔انھوں نے کہا کہ پنجاب سرمایہ کاری بورڈ ڈی ریگولیشن پر کام کر رہا ہے ۔اس وقت پائپ لائن میں بہت سے منصوبے ہیں جب ڈی ریگولیشن ہو جائیگی تو پنجاب کاروباری مرکز کے طور پر سامنے آئیگا ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب سرمایہ کاری بورڈ واحد ادارہ ہے جو پنجاب میں سرمایہ کاری کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔پنجاب میں لوگ سرمایہ کاری کرنے کو تیار ہیں لیکن انھیں درپیش مسائل کا حل اور ساز گار ماحول مہیاکرنے کی ضرورت ہے ۔ سمندر پار پاکستانی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے باقاعدہ دورے کرواے جا رہے ہیں ،بہت جلد پاکستان میں بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا ۔  

تازہ ترین