• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں ڈینگی بے قابو،کئی تحصیلوں میں پھیل گیا،مزید 51مریض اسپتال داخل

راولپنڈی(خصوصی نمائندہ،نمائندہ جنگ) ڈینگی بے قابوہوگیا ہےمری،دیگر تحصیلوں میں پھیل گیا ہے ہفتے کو مزید 51مریض اسپتال داخل ہوئے، مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ سےاسپتالوں کی انتظامیہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں کمی نہ آسکی دن بدن اضافہ سے الائیڈ ہسپتالوں کی انتظامیہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جگہ و بستر کی کمی کے ساتھ ساتھ افرادی قوت کی کمی ان کو کو دوگنا کر رہی ہے گزشتہ روز بینظیر بھٹو ہسپتال میں ڈینگی کیلئے181 مریض داخل تھے جن میں 129کا تعلق راولپنڈی سے اور52کا تعلق اسلام آباد سے تھا۔

تازہ ترین