• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں میں چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں شہری تین موٹر سائیکلوں، طلائی زیورات اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے۔تھانہ صدر واہ پولیس نے سینیٹری کی دکان پر ڈکیتی کی واردات کرنے والے تین ڈاکوؤں وجاہت ، شاہد اور شکیل عرف شکیلاکو فائرنگ کے تبادلے کے بعدگرفتار کرلیا، فائرنگ کے تبادلے میں شکیل عرف شکیلا زخمی بھی ہوگیا۔ تھانہ صادق آبادکو شمیم اخترنے بتایا کہ شکریال جا رہا تھا کہ اچانک ایک موٹر سائیکل پر 2نامعلوم افرادآئے جنہوں نے مجھے قابو کر لیا اورمیر ی جیب سے زبردستی 47ہزار روپے نکال کر فرار ہو گئے۔ تھانہ صادق آبادکوجعفر علی نے بتایا کہ راول روڈ پر ایک نامعلوم موٹرسائیکل سوار مجھ سے میرا موبائل چھین کر فرار ہوگیا ۔تھانہ چونترہ کوحق نواز نے بتایاکہ سائل کی گائے اور ایک بیل چوری ہو گئے۔ تھانہ گولڑہ کووسیم عبداللہ نے بتایاکہ نامعلوم چوران کے گھرکے تالے توڑ کر نقدی، طلائی زیورات، لیپ ٹاپ، موبائل فون اورکاغذات چوری کرکے لے گئے۔ تھانہ شہزادٹاؤن کوشاہد رسول نے بتایاکہ چوران کے گھرکے تالے توڑ کرنقدی اورزیورات چوری کرکے لے گئے۔ تھانہ کورال کوخالدمحمودنے بتایاکہ مظہرنے کیری ڈبہ رینٹ پرلے کر شہزاد کوفروخت کردیا۔
تازہ ترین