• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینج روڈ پر پلازوں میں سکول کھل گئے، ٹریفک جام کے مسائل

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) رینج روڈ پر پلازوں میں بلااجازت اور دیگر قانونی ضروریات پوری کئے بغیر کھلنے والےنجی سکولوں نے مکینوں کا جینا دوبھر کر دیا جس سے سارا دن ٹریفک جام رہنے لگی۔ کنٹونمنٹ بورڈ نے مبینہ طور پر قانونی تقاضے پورے کئے بغیر سکول کھولنے کی اجازت دی جس سے ہر پلازہ میں سکول کھل گیا حتیٰ کہ زیرتعمیر پلازوں میں بھی سکولوں کے بورڈ لگ چکے ہیں۔ شہریوں کے مطابق ان پلازوں میں پارکنگ کے انتظامات ہیں اور نہ ہی دہشت گردی سے بچائو کیلئے کوئی حفاظتی اقدامات لیکن متعلقہ حکام نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ کنٹونمنٹ حکام کی چشم پوشی کی وجہ سے کوئی بھی حادثہ رونما ہو سکتا ہے۔ سارا دن سڑک کے دونوں اطراف بچوں کو لانے اور لے جانیوالی گاڑیوں سے ٹریفک بند رہتی ہے۔ مکینوں نے اسٹیشن کمانڈر سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے تمام نجی اداروں کیخلاف کارروائی کی جائے جو قانون تقاضے پورے کئے بغیر کام کر رہے ہیں۔
تازہ ترین