• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خانی کی مصنفہ اسما نبیل کی تقریب میں فن کاروں کا میلہ

خانی کی مصنفہ اسما نبیل کی تقریب میں فن کاروں کا میلہ


جیو کے ڈرامے ’خانی‘ کی مصنفہ اسما نبیل کی تقریب میں فن کاروں کا میلہ لگ گیا۔

جیو کے سپر ہٹ ڈرامے ’خانی‘ کی مصنفہ اسما نبیل کی تقریب میں فن کاروں کا میلہ لگ گیا، اسما نبیل کی شاعری کا مجموعہ ’بیداری‘ کی تقریب کا اہتمام آرٹس کونسل کراچی میں کیا گیا۔

 اِس تقریب میں مُمتاز ڈرامہ نگار انور مقصود، جاوید جبار، اداکارہ صنم سعید، حنا دِل پذیر، سدرہ اقبال، یسریٰ رضوی اور دیگر فن کاروں نے شاعرہ سے اپنی محبتوں اور چاہتوں کا اظہار کیا اور منتخب کلام بھی پڑھ کر سنایا۔

شاعری کی اِس تقریب میں نامور اداکار فہد مصطفیٰ، اداکارہ آمنہ الیاس نے بھی شرکت کی۔

 جب کہ فلم پروڈیوسر سعدیہ جبار، سیما طاہر خان، حسینہ معین، احمد شاہ، اقبال لطیف کے علاوہ بھی دیگر اہم شخصیات نے شرکت کرکے تقریب میں چار چاند لگائے۔

تقریب کا اہتمام روایت سے ہٹ کر کیا گیا، جسے شُرکاء کی جانب سے بےحد پسند کیا گیا، شاعرہ اور ڈرامہ نویس اسما نبیل نے اس موقع پر اپنا کلام پیش کیا اور حاضرین سے داد و تحسین وصول کی۔

انہوں نے کہا مجھے جو بھی کامیابی ملی ہے وہ سب میری ماں کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔

تقریب کے اختتام پر شاعرہ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، نظامت کے فرائض بیو ظفر نے دِل چسپ انداز میں ادا کیے۔

تازہ ترین