لاہور سے جدہ جانےوالی قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 759 تکنیکی خرابی کے باعث تاخیر کا شکار ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے طیارے نے جیسے ہی ٹیک آف کیا، فائر الارم ظاہر ہو گیا جس پر پائلٹ نے طیارہ بحفاظت لاہور ایئر پورٹ پر واپس اتار لیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 759 کو صبح ساڑھے 9 بجے جدہ روانہ ہونا تھا، طیارے نےجوں ہی لاہور ایئر پورٹ سے ٹیک آف کیا،تو فائر الارم ظاہر ہوگیا۔
پائلٹ نے فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) کو آگاہ کیا اور طیارہ بحفاظت واپس لاہور ایئر پورٹ پر اتار لیا۔
ترجمان کےمطابق طیارے میں 130 مسافر سوار تھے ،جنہیں متبادل طیارے کے ذریعے روانہ کر دیا گیا، پی آئی اے کے انجینئرز طیارے کی خرابی کا تعین کر رہے ہیں۔