پٹرولیم ڈویژن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تاپی پروجیکٹ میں رواں سال کے دوران کافی پیش رفت ہوئی ہے، تاپی پروجیکٹ کے پاکستان سیگمنٹ کا افتتاح جلد ہو گا۔
ایک بیان میں ترجمان پٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ حکومتِ پاکستان اس منصوبے میں باقاعدگی سے اپنا حصہ ڈال رہی ہے، پروجیکٹ کےانتظامی امور ترکمانستان اور باقی ممالک کی اپنی متعلقہ نمائندگی ہے۔
پٹرولیم ڈویژن کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان منیجنگ ڈائریکٹر انٹر اسٹیٹ گیس سسٹم کے ذریعے کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں نمائندگی کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: ترکمانستان کو تاپی کی بروقت تکمیل کی یقین دہانی
اپنے بیان میں ترجمان پٹرولیم ڈویژن نے مزید کہا کہ منفی خبروں سے ملکی توانائی کے اسٹریٹجک بین الاقوامی منصوبوں کو شدید نقصان پہنچے گا۔
ترجمان پٹرولیم ڈویژن نے یہ بھی کہا کہ تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ اور نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن پروجیکٹ پیٹرولیم ڈویژن کی کاوشوں کی واضح مثال ہیں۔