• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاپی گیس لائن بچھانے کا اگلے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا

Next Step Started In Tapi Gas Pipeline

ترکمانستان سے افغانستان کے راستے پاکستان اور بھارت تک گیس پائپ لائن بچھانے کے اگلے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ترکمانستان حکومت کے مطابق گیس پائپ لائن کا اگلا مرحلہ افغانستان کے اندر بچھایا جائے گا۔ ترکمانستان کے صدر قربان محمدوف کا کہنا ہے کہ دوسرے بڑے گیس کے ذخیرے سے پاکستان، بھارت اور افغانستان کے صارفین کو فائدہ پہنچے گا۔8 ارب ڈالر کے پراجیکٹ کو امریکا اور ایشائی ڈیولپمنٹ بنک کا تعاون حاصل ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان نے ترکمانستان کے شہر میری میں ترکمانستان کے صدر قربان محمدوف سے ملاقات کی تھی جس میں دونوں رہنمائوں نے دو طرفہ تعاون، توانائی، تجارت اور اقتصادی راہداری کے حوالے سے تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کی اہمیت کو اجاگر کیا تھا اور علاقائی سیکورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی تھی۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں ایک نئے باب کا اضافہ کرے گا۔

توقع ہے کہ یہ منصوبہ 2019 میں مکمل ہو گا جس سے پاکستان کو یومیہ 1325 ملین مکعب فٹ قدرتی گیس حاصل ہوگی۔

تازہ ترین