• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاپی گیس منصوبے کیلئے ٹیکس چھوٹ دینے کا فیصلہ

تاپی گیس منصوبے کیلئے ٹیکس چھوٹ دینے کا فیصلہ

پاکستان نے ایران پاک گیس پائپ لائن اور ترکمانستان، افغانستان، پاکستان، انڈیا منصوبے کے لیے ٹیکس چھوٹ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے آخری اجلاس کے فیصلوں کی حاصل دستاویز کے مطابق مسلم لیگ ن کی حکومت آئی پی اور تاپی منصوبوں سے متعلق آخری دن اہم فیصلے کرگئی۔

ای سی سی نے ان منصوبوں کےلیے ٹیکس چھوٹ کی منظوری 5سال کے لیے دی، وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی لاہور گیس پائپ لائن منصوبے کےلیے بھی ٹیکس چھوٹ کی سہولت دی گئی۔

پیٹرولیم و گیس سیکٹر کی بڑی پائپ لائنوں کےلیے ٹیکس چھوٹ کی منظوری دی گئی۔

ٹیکس چھوٹ بڑی پائپ لائنوں کےلیے درآمدی مشینری، پرزہ جات، ڈمپرز، مخصوص گاڑیوں کے آلات اور پرزہ جات پر دی جائے گی۔

تازہ ترین