• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرزا فیصل محمود برٹش کشمیر فائونڈیشن یوکے، کے جنرل سیکرٹری مقرر

برمنگھم (پ ر) برمنگھم کی سیاسی، سماجی اور اسپورٹس شخصیت مرزا فیصل محمود کو برٹش کشمیر فائونڈیشن یوکے کا جنرل سیکرٹری مقرر کردیا گیا، اس موقع پر مرزا فیصل محمود نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھارت کے گوربا چوف ثابت ہوں گے۔ انڈین وزیراعظم سمجھتے ہیں آرٹیکل 370اور35Aختم کرکے وہ کشمیریوں کی آواز دبالیں گے، کشمیری مر تو سکتا ہے، مگر جھک نہیں سکتا، انتہا پسند مودی نے ہٹلر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ 6ہفتے سے زائد کرفیو نے کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کیے اور وقت نے یہ ثابت کیا کہUNOاورOICاپنی قراردادیں پر عمل کروانے میں مکمل ناکام ہوچکی ہیں، اگر دنیا میں جنگل کا قانون ہے توUNOاورOICکو ختم کردینا چاہیے۔ مسئلہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے اور یہ حکومت برطانیہ پر فرض بلکہ قرض بھی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو حل کروائے۔
تازہ ترین