• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پختون ثقافتی دن،22ستمبر کو مختلف تقاریب کا انعقاد ہوگا،اےاین پی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی تھنک ٹینک کا اجلاس مردان ہاؤس میں شاہی سید کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں تنظیمی اور دیگر اہم امور پر غور کیا گیا، اجلاس میں شاہی سید نے کہا کہ عالمی سطح پر پختون ثقافتی دن منانے کے سلسلے میں 22ستمبر کواے این پی کے کارکنان کراچی پریس کلب پر مختلف تقاریب کا انعقادکریں گے، تقریبات کے انتظامات کے حوالے سے صوبائی کلچرل سیکریٹری سرور شمال اورنیشنل یوتھ آرگنائزیشن اور پختون اسٹوڈنٹس ٖفیڈریشن کے اراکین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی، شیر آفریدی کو صوبائی ایڈوائزر مقرر کیا گیا ہے۔

تازہ ترین