• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارائن پورا میں تجاوزات کا خاتمہ مکینوں کی رضامندی پر ہوگا،مئیر

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) مئیر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ نارائن پورا کے ایم سی کی ملکیت ہونے کے باوجود یہاں ترقیاتی کام اور تجاوزات کےخاتمے کا فیصلہ یہاں کے مکینوں کی رضامندی پر ہی کیا جائے گا علاقے کی عمارتوں کی صفائی ستھرائی اور رنگ وروغن کا کام شروع کیا جا رہا ہے یہاں جن خاکروبوں کی ڈیوٹی ہے ان کی حاضری یقینی بنائی جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو نارائن پورا کے دورے کے موقع پر کیا اس موقع پر سماجی کارکن ریحان اللہ والا، یوسی 22 کے چئیرمین آصف صدیقی یو سی 23 کے چئیرمین سلطان محمود تاجوانی علاقہ کونسلر بابو سنگھ بشیر اور دیگر منتخب کونسلر بھی موجود تھے،مئیر کراچی نے کئی گھنٹے تک نارائن پورا کے 13 بلاک کا تفصیلی جائزہ لیا اور تینوں مذاہب، عیسائی، ہندو اور سکھوں کی عبادت گاہوں کا بھی دورہ کر کے اقلیتوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اس موقع پر علاقے کی تمام عبادت گاہوں کے لئے ایک ایک واٹر کولر کا عطیہ دیا جس کا انتظام ایک این جی او نے کیا۔ مئیر نے کرشن رام مہاراج کی رسومات میں بھی شرکت کی اور لواحقین سے ملاقات کی علاقہ مکینوں نےشکایات کرتےھوئےبتایاکہ گزشتہ کئی سال سے علاقےمیں پانی نہیں آ رہا جب کہ سیوریج کی صورت حال بھی خراب ہے ۔
تازہ ترین